‫5ویں بیلٹ اینڈ روڈ ٹین ایجر میکر کیمپ اور ٹیچر ورک شاپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

بیجنگ، 22ستمبر 2021 /پی آر نیوز وائر / –ستمبر سے نومبر 2021تک منعقد ہونے والی،پانچویں بیلٹ اینڈ روڈ ٹین ایجر میکر کیمپ اور ٹیچر ورک شاپ کو چائنا ایسوسیشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (سی اے ایس ٹی)،عوامی جمہوریہ چین کی وزارت سائنس اورٹیکنالوجی (ایم او ایس ٹی) ،چونگچن کی عوامی بلدیاتی حکومت،اور گوانگژی ژوانگ کے خودمختار علاقے کی عوامی حکومت نے ،آئی اے پی اسی ای پی،ای سی او ایس ایف،این اے ایس اے سی،اے ایل ای سی ایس او اور اے این ایس او کی بھر پور مدد کے ساتھ مشترکہ اسپانسر کیا۔یہ کیمپ جونیئر اور سینیئر ہائی اسکول کے طلبائ اور اساتذہ کے لیے ایک مفت بین الاقوامی سرگرمیوں کے تبادلے کے لیے دستیاب ہے۔یہ عالیشان تقریب مختلف دلچسپ آن لائن سرگرمیوں پر مشتمل ہے جن میں آن لائن سائنس کورس،سائنسی تعلیم کا فورم،سائنسدانوں کے لیکچر،چینی یونیورسٹیوں کی جانب سے لائیو سٹریمنگ،سیکنڈری اسکولوں اور تحقیقی ادارے،سائنسی ورک شاپ اور سائنسی مظاہرے،راکٹوں کے لانچ ہونے کی براڈ کاسٹ،اور مختلف ممالک کے ثقافتی مظاہرےشامل ہیں۔اس تقریب کے لیے متعلقہ ویب سائٹ  https://2021.brmakercamp.cyscc.org.cnہے۔

 

Recent Posts