‫جنکو سولر نے زونرجی سولر ڈویلپمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ 2021 کے لیے پاکستان میں 50 میگاواٹ سولر ماڈیولز کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کردئیے

شنگھائی، 8 دسمبر 2021 /پی آر نیوزوائر/ — 2 دسمبر کو جنکو سولر ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ، (جنکو سولر) – زونرجی سولر ڈویلپمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک عالمی سطح پر معیاری شمسی پینل تیار کر نے والی کمپنی – بڑے ڈسٹری بیوٹرز میں سے ایک ہے۔ پاکستان مارکیٹ میں سولر انرجی ڈیویلپمنٹ کمپنی نے مل کر ایک اسٹریٹجک تعاون معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے سے زونرجی پاکستان کو اپنے صارفین کو ملک میں جنکو سولر کے دنیا کے بہترین شمسی ماڈیول فراہم کرنے میں تقسیم کے حقوق حاصل ہوں گے۔ دونوں عالمی کمپنیوں کے درمیان یہ طویل مدتی ترقیاتی شراکت داری مارکیٹ کو بہترین نتائج کے ساتھ بہترین معیار کی شمسی توانائی کے حل فراہم کرے گی۔

جنکو سولر میں اے سی پی سی کی جنرل منیجر مسز انیتالی نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پاکستان میں بے پناہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور جنکوسولر اسے ایک ممکنہ ایشیائی مارکیٹ کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ہمیں زونرجی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے جو ایشیائی مارکیٹ میں شمسی اور ای ایس ایس حل کے لحاظ سے سب سے بڑا مارکیٹ شیئر رکھتی ہے۔ ہم زونرجی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جنکو سولر اعلی مصنوعات پر اپنا اعتماد ظاہر کیا۔ 50 میگاواٹ کا یہ تقسیمی معاہدہ دنیا میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو بہترین کمپنیوں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کی جانب پہلا قدم ہے”۔

جنکو سولر کی تازہ ترین سیریز ٹائیگر نیو این ٹائپ الٹرا ایفیشینسی ماڈیول سیریز 2022 میں پاکستان میں وسیع پیمانے پر مارکیٹنگ اور تقسیم کی جائے گی۔ جنکو سولر ٹائیگر نیو این ٹائپ سیریز ماڈیولز کے ڈسٹری بیوشن سیگمنٹ کے ساتھ زونرجی عالمی معیار کے مربوط اسمارٹ مائیکرو گرڈ حل فراہم کنندہ بننے کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اس موقع پر زونرجی کے سینئر نائب صدر محترم کیو چانگبن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زونرجی پاکستان مارکیٹ کے لئے موزوں مخصوص گھریلو، آف گرڈ، صنعتی اور تجارتی پی وی توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام کی پیشکش کرتی ہے۔ مختصر عرصے میں ہم نے اپنے فرنچائز نیٹ ورک کو پاکستان بھر میں 50 فلیگ شپ فرینچائز تک بڑھا دیا ہے جو آلات کی فروخت، پروجیکٹ ڈیزائن اور انجینئرنگ کے کاموں کے لئے وَن وِنڈو حل فراہم کرتی ہیں جو صنعت میں بہترین معیار کی خدمات کے حوالے سے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ جنکو سولر کے ساتھ یہ اشتراک ہماری معیاری مصنوعات کی وسیع رینج میں مزید اضافہ کرے گا اور ہمارے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کو بہترین شمسی حل پیش کرے گا۔ زونرجی نے پاکستان میں تقسیم شدہ پی وی انرجی اسٹوریج کا 30 فیصد مارکیٹ شیئر کامیابی سے حاصل کر لیا ہے جو ہمیں مارکیٹ میں بڑا پلیئر بناتا ہے۔ ہم توانائی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے لئے کوشاں ہیں اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید ترین قابل تجدید حل فراہم کرکے کلین گرین پاکستان کے وزیر اعظم کے تصورات کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں”۔

زونرجی کو پاکستان میں جنکوسولر ڈسٹری بیوٹر بننے اور خطے میں بہترین شمسی حل فراہم کرنے میں اعلی معیارات کے قیام میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 50 میگاواٹ کی تقسیم کا یہ معاہدہ پاکستان میں فوٹو وولٹیک صنعت کی ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے اور تمام پلیئرز کے درمیان اپنی مصنوعات اور خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے لئے مسابقت میں اضافہ کرتا ہے۔

Recent Posts