‫یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے 2022 کے ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے فائنلسٹ کا اعلان کر دیا

واشنگٹن، 6 اکتوبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) کو 2022 ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے چھ فائنلسٹس کا اعلان کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ ہر سال ایک ایسی امن ساز خاتون کو دیا جاتا ہے جنہوں نے تنازعات کی روک تھام، تشدد سے نمٹنے اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہو۔https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg

ااس سال یو ایس آئی پی کو 25 سے زیادہ ممالک سے نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔

ممتاز ماہرین اور رہنماؤں کی ایک کونسل نے چھ حتمی امیدواروں کا انتخاب کیا ہے: جن میں یمن سے روما الدماسی، یوگنڈا سے یونس اوٹوکو اپیو، یوگنڈا سے گلوریا لیکر، یمن سے مونا لقمان, شام سے ہندرین محمد اور کولمبیا سے ماریا یوجینیا موسکیرا ریاسکوس شامل ہیں۔

یو ایس آئی پی کے صدر اور سی ای او لیز گرانڈے نے کہا کہ یہ چھ خواتین انتہائی غیر معمولی ہیں،

ان مشکل ترین حالات میں کام کرتے ہوئے، ان خواتین نے اتحاد قائم کرکے، شکایات کو حل کرنے، حقوق کے لئے لڑنے اور لوگوں کو تشدد سے بچاکر اپنی برادریوں اور ممالک میں امن قائم کیا ہے۔

یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم امریکی خواتین، امن اور سلامتی ایکٹ کو اپنانے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ان فائنلسٹوں کا اعلان کرتے ہیں، جس نے دنیا بھر کی بہادر خواتین کی حمایت کے لیے امریکی عزم کو واضح کیا ہے۔”

اس سال کے ایوارڈ کے وصول کنندہ کا اعلان نومبر کے آخر میں کیا جائے گا۔

یو ایس آئی پی کو کانگریس نے 1984 میں ایک غیر جانبدار عوامی انسٹی ٹیوٹ کے طور پر قائم کیا تھا جو بیرون ملک پرتشدد تنازعات کو روکنے، کم کرنے اور حل کرنے میں مدد کرنے کے لئے وقف ہے۔

ایوارڈ کے بارے میں معلومات کے لئے وزٹ کیجیے

www.usip.org/womenbuildingpeace

یو ایس آئی پی کے بارے میں معلومات کے لئیے

https://www.usip.org/about

لوگو- https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg

Recent Posts