چین مشرقی جیاگزنگ شہر کے ضلع نانہو میں کسانوں کی کاشت کے چوتھے میلے کا جشن منا رہاہے

جیاگزنگ،چین، 24 ستمبر 2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / — ضلع نانہو کے میڈیا ادارے کے مطابق،23ستمبر کے دن مشرقی چین کے صوبہ زیجیانگ کے جیاگزنگ  کے ضلع نانہو میں چوتھے ’’چائنیز فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول‘‘ کا بڑا جشن منعقد کیاگیا،جو موسم خزاں کے درمیان میں پڑتاہے،جو چینی قمری کلینڈر کے 24قمری اصطلاحات میں سے ایک ہے۔

2018 میں شروع ہونے والے،چینی کسانوں کی کاشت کا یہ میلہ ہر سال موسم خزاں کے درمیان میں  آتا ہے،اور زیادہ تر کارگزاریوں اور کاشت کے مقابلے کے ساتھ منایا جاتاہے۔

اس سال   چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کے وجود میں آنے کے سو سال پورے ہونگے،جسے جیاگزنگ میں میلے کے جشن میں اجاگر کیا جائے گا۔کاشت کاری کی مخصوص اور متنوع سرگرمیوں کا ایک سلسلہ  انجام دیاجائے گا جس کے ذریعے کاشت کاری کا جشن منایا جائے گا اور سی پی سی قیادت کو خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔

جیاگزنگ ،ضلع نانہو میں چاول کے کھیتوں کی مچھلی کی طرح نقشہ

ڈیجیٹل  ترقی جیاگزنگ میں میلے کے جشن کے مرکزی نکات میں سے ایک ہے۔ چین میں ،اور بلخصوص صوبہ  ژیجیانگ  میں آف لائن ڈسپلے،شعبہ جاتی کام،تعارفی ویڈیو اور نظام کے مظاہروں کو جدید زراعت اور ڈیجیٹل دیہی ترقی کی نئی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیاجائے گا۔

سی پی سی جیاگزنگ کی میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری ژانگ بنگ کے مطابق،جیاگزنگ کاشت کے اس میلے کو ایک موقع کے طور پر لے گا جس میں نئے زمانے کے گیت  کا مظاہرہ،زراعتی ثقافت کی بحالی اوربہتری اور ایک عالمی سطح کے دلکش  نظاروں کا مقام بنایا جائے گا۔        .

ژانگ کا مزید کہناتھاکہ جیاگزنگ  ایک اعلی معیار کا دیہی بحالی کا مثالی علاقہ بنانے کے لیے کوشاں ہے،اور دیہی اور زراعت سے وابستہ افراد کی خوشیوں اور فخر کو مزید بڑھائے۔شہر بھر میں دیہی بحالی اور عوام کی فلاح کے لیے ایک مثالی شہر کی تعمیر کے فروغ کےلیے کوششیں کی جائیں گی۔

چین کے دریائے یانگزے کے ڈیلٹا کےدور افتادہ پسماندہ علاقے میں  واقع جیاگزنگ دودھ اور شہد کی زمین اور ریشم کے مرکز کی شہرت کے ساتھ، دنیا میں چاول کی کاشت کاری کے اولین علاقوں میں سے ایک ہے۔1978سے،جیاگزنگ شہری اور دیہی ترقی کی متوازن ترقی کی راہ پر چل رہاہے اور زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے کر،چین کے ان شہروں میں شامل ہوگیا جن میں شہری اور دیہی ملاپ بلند ترین سطح پر ہے۔

جیاگزنگ کی شہری زندگی کی شرح 70فیصد سے زیادہ ہے،اور اس کے دیہی باشندوں کی فی کس ڈسپوزیبل آمدنی کی شرح  چین میں بلند ترین شرح میں سے ایک ہے۔شہری اور دیہی باشندے ایک مربوط بنیادی طبی بیمہ  کا فائدہ اٹھاتے ہیں،جوایک مقامی شہری کو  دریائے یانگزے ڈیلٹا کے اردگرد  طبی بیمہ کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتاہے۔

جیاگزنگ کے ضلع نانہو،فینگ کیاوٗ کے لیانفینگ  گاوٗ ں کی سڑک پر چلتے ہوئے،انسان صاف دریاوٗ ں کے ساتھ سبز گھاس اور ایک جانب پھول،اوردوسری جانب سادہ اور خم کھاتے فارم ہاوٗس دیکھ سکتاہے۔

لیانفینگ گاوٗں کے سربراہ لی ژینگ فین کا کہناتھا ’’ایک دہائی قبل ،ہمارے گاوٗ ں میں روایتی کاشت کاری اور آبی زراعت کے غلبہ تھا،جس سے پیداوار کم اور آبادی زیادہ تھی ۔اب،گاوٗں میں ماحول بہتر ہوگیاہے اور صنعت میں بدلاوٗ آگیاہے۔‘‘گاوٗں نے ایک سیاحتی میڈیا کمپنی کی بھی بنیادرکھی ہے۔گزشتہ برس،گاوٗں کی کل آمدنی 2.16ملین یوآن تک جاپہنچی اور فی کس آمدنی تقریباًٍ40.000یوآن تک تھی۔

دیہی بحالی کی حکمت عملی کے بعد،ضلع نانہو نے مرکز ی شہر میں ایک معیاری ترقی کا منصوبہ زیر عمل لایا جس کے ذریعے پورے علاقے کو ایک قدرتی مقام بنایا جائے۔اس کوشش میں،ضلع نے 390علاقوں اور گلیوں میں تبدیلی لائی گئی ہے۔خوبصورت مضافاتی مقامات اور حسین ٹاوٗن کی تعمیر کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں اور کئی 3A معیار کے دلکش گاوٗں  اور گاوٗں کی سیاحت کی خصوصیات رکھنے والے برانڈ بنائے جائیں۔زراعت اور سیاحت کی یکجا ترقی کے ساتھ،دیہاتوں کو کسانوں کے لیے خوشحال گھر بنایا جائے اور مقامی آمدنی کو بڑھانے  کے لیے تفریحی پارک بنائے جائیں اور دیہی بحالی کی اہمیت کو  مزید اجاگر کیا جائے۔2020 میں،ضلع نانہو میں دیہی سیاحت کے 520,000 دورے ہوئے جس سے کل ملاکر تقریباً30ملین یوآن کی آمدنی حاصل ہوئی۔

اس کے علاوہ،ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے مستقل مقام کی حیثیت سے،جیاگزنگ نے دیہی بحالی کی حکمت عملی کے خدوخال کو  اور ڈیجیٹل معیشیت کی ترقی کے  اعلی منصوبے کی اچھی طرح پیروی کی ہے تاکہ زراعت اور دیہی امور کے انتظامات کو مزید جدید بنایاجائے۔

رواں سال جون میں،کل 60ملین یوآن کی سرمایہ کاری کے ساتھ نانہو ایگریکلچر اکنامک ڈیولپمنٹ زون میں زیانگ جیاڈانگ کی زراعت کی ڈیجیٹل فیکٹری   مکمل ہوئی۔

یہ فیکٹری زراعتی پیداوار اور انتظام کو مزید  صنعتی ،معیاری ،جدید بنانے  اور مالیات کے ساتھ جوڑنے کے لیے جدید زراعتی تکنیکوں کے کئی طریقے استعمال کرتی ہے۔

فیکٹری کے سفید مائل ذہین گرین ہاوٗس میں داخل ہوتے ہوئے ایسا محسوس ہوتاہے جیسے کسی صفائی کرنے کے ورک شاپ میں داخل ہوئے ہیں کیونکہ وہاں کوئی زمین کی سطح نہیں دکھتی،بلکہ خودکار روشن لائٹوں کے نیچے اگتی حقیقی  فصل ہی دکھائی دیتی ہے۔فصل کےلیے ضروری درجہ حرارت،روشنی،پانی ،گیس اور کھاد ذہانت کے سینسر حاصل کرتے ہیں،اور پیچھے چلنے والے بڑے اعدادوشمار کی نظر ثانی کے ذریعے ایک فی الوقت سائنسی تنظیمی حکمت عملی تشکیل دی جاتی ہے ،جو پھر ایک زبردست نظام کے ایک مکمل سیٹ کو وجود میں لاتی ہے۔

زیانگ جیاڈانگ کی زراعت کی جدید فیکٹری کی سالانہ پیداوار کا تخمینہ 10ملین یوآن سے بڑھنے کا اندازہ لگایاجارہاہے۔یہ ہر سال مقامی افراد کو  ایک ملین کلوگرام  کی اعلی معیار کی تازہ سبزیاں فراہم کرسکتی ہے ،اور 500سے زائد کسانوں کو تکنیکی ملازمت فراہم کرے گا۔

جیاگزنگ چین کے انقلابی دور کے ایک اہم سنگ میلوں میں سے ایک ہے۔1921 کے موسم گرما میں،شنگھائی میں منعقد چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پہلے نیشنل کانگریس کو ہنگامی طور پر جیاگزنگ کے نانہو جھیل کے ایک چھوٹی کشتی کو منتقل کیاگیا،اور کانگریس کا ایجنڈا  اس کشتی پر مکمل کیاگیا۔جیاگزنگ میں نانہو جھیل وہ مقام بن گئی ہے جہاں سے چینی انقلاب کی رہنما دستہ روانہ ہوا۔

ذریعہ : ضلع نانہو کا میڈیا سینٹر،جیاگزنگ شہر،صوبہ زجیانگ

تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=401700

 

 

Recent Posts