‫شینزن کی دلکشی و زندگی کی کھوج میں جین – زرس سائیکل چلاتے ہیں

بیجنگ، 31 مئی 2022 /پی آر نیوز وائر/ — گلوبل ٹائمز آن لائن سے جاری رکھی خبر30 مئی 2022 کو جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے شینزن میں سائیکل سواری کی ایک سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد “سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ سبز مستقبل کو روشن کرنا” تھا۔

اس سرگرمی میں لگ بھگ 30 جین-زرس جن میں چین، روس اور وینزویلا کے چار پُراثرسوشل میڈیا افراد، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) یوتھ ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن فورم کے شرکاء اور شینزن میں زندگی کے ہر شعبے کے نوجوان نمائندوں نے شرکت کی۔

انہوں نے مل کر چین کی ریفارم اور اوپننگ – اپ ڈرائیو  کے اہم مقامات اور دنیا کی سب سے قیمتی انٹرنیٹ فرموں میں سے ایک ٹینسینٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

انہوں نے لیان ہواشان پارک سے آغاز کیا اور شیکو ٹائم اسکوائر، ٹینسینٹ سی فرنٹ ٹاورز اور شینزن بے پارک کے ذریعے او سی ٹی اوہ بے پر فیرس وہیل پر سوار ہوئے۔

کم کاربن اور گرین ٹور کے دوران چینی اور غیر ملکی جین- زرز دونوں نے شینزن کی ریفارم اور اوپننگ – اپ کی تاریخ کو جانا اور نوخیز شہر کی تکنیکی ترقی اور اختراعی زندگی کا تجربہ کیا۔

سڑک پر آنے کے بعد جین-زرس نے سب سے پہلے ٹینسینٹ سی فرنٹ ٹاورز کا دورہ کیا جو انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے لیے آزمائشی میدان ہے اور پھر وہ شیکو ٹائم اسکوائر سے گزرے جہاں انہوں نے شیکو انڈسٹریل زون کے سامنے ایک دیو قامت پوسٹر دیکھا جس پر “وقت دولت ہے، کارکردگی زندگی ہے” کا نعرہ درج تھا۔

جولائی 1979 میں شیکو انڈسٹریل زون نے شینزن میں تعمیر شروع کی جس نے چین کی ریفارم اور اوپننگ اپ کا “پہلا شاٹ” فائر کیا۔

پرمسرت ماحول میں جین-زرس نے شینزن بے پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ساحلی پٹی پر سائیکل چلانا شروع کر دی۔ اخر کار، وہ منزل پر پہنچے – او سی ٹی اوہ بے میں فیرس وہیل، جہاں انہوں نے ایک جدید شہر کے طور پر شینزن کی دلکشی، جدت طرازی اور خوشحالی کا تجربہ کیا۔

یہ سرگرمی ایس سی او یوتھ ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن فورم کے لئے وارم اپ تھی، جو 31 مئی سے 2 جون کے درمیان شینزن میں منعقد ہوگی۔ فورم کا مقصد اختراعی تعاون، اختراعی تعلیم، ٹیلنٹ ٹریننگ، زرعی ترقی، دیہی غربت میں کمی، بین الاقوامی صحت تعاون، انفارمیشن انفراسٹرکچر کی تعمیر اور پائیدار ترقی میں دنیا بھر کے نوجوانوں کے درمیان دوستانہ تبادلے کو گہرا کرنا ہے۔

سائیکل سواری کی سرگرمی کو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم کیا گیا اور متعدد چینی اور بیرون ملک پلیٹ فارموں پر زبردست توجہ دی گئی۔

 

 

Recent Posts