چھٹے ایشین بیچ گیمز سانیا 2026 کی آرگنائزنگ کمیٹی
سانیا، چین، 25 مارچ 2026 /ژنہوا-ایشیانیٹ/ — 2026 کے ایشین بیچ گیمز کے افتتاحی تقریب میں صرف 30 دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر سانیا ایشین بیچ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ مجموعی طور پر 1,790 کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لیے تصدیق شدہ ہیں۔
منتظمین کے مطابق، 45 ممالک اور خطوں کی قومی و علاقائی اولمپک کمیٹیوں نے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔ اہلیت کا جائزہ لینے کے بعد 20 مارچ تک رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد 1,790 تک پہنچ گئی ہے۔
گیمز میں 14 کھیل، 15 ڈسپلنز اور 62 مقابلے شامل ہوں گے۔ خواتین کے بیچ فٹبال ایونٹ کو ٹیموں کی ناکافی تعداد کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر تمام مقابلے شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔
شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست پانچ کھیلوں میں بیچ ہینڈبال، ڈریگن بوٹ، بیچ ایتھلیٹکس، جو-جِتسو اور بیچ والی بال شامل ہیں۔ بیچ ہینڈبال میں سب سے زیادہ 237 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وفود کے حجم کے اعتبار سے تھائی لینڈ، چین، فلپائن، بھارت اور ہانگ کانگ (چین) سرفہرست پانچ ٹیمیں ہیں۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل لی ہائی گانگ نے کہا کہ مقابلوں کا شیڈول اور ایونٹس کے ٹائم ٹیبل کو بہتر بنایا گیا ہےاور جسے جلد جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ایونٹس کے تفصیلی اوقات جلد واضح کیے جائیں گے تاکہ میڈیا اور شائقین بہتر انداز میں اپنی منصوبہ بندی کر سکیں۔”
دریں اثنا، تمام مقابلہ جاتی مقامات پر آپریشنل ٹیموں نے متعدد تربیتی مراحل، مشقیں اور ٹیسٹ ایونٹس مکمل کر لیے ہیں۔
لی ہائی گانگ نے کہا کہ 30 دن بعد ایشیا بھر سے کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز سانیا کے نیلے سمندر اور ریتیلے ساحلوں کے درمیان مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے جمع ہوں گے۔ ہم اعلیٰ معیار کا مقابلہ جاتی ماحول فراہم کرنے اور شاندار گیمز کے انعقاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔”
سانیا ایشین بیچ گیمز 22 سے 30 اپریل تک منعقد ہوں گے۔