‫بایوسیل ٹیکنالوجی نے معروف حلال سرٹیفیکیشن کے ساتھ عالمی موجودگی اور اعتماد کو وسعت دیدی

بائیو سیل کولیجن®، کمپنی کا اہم ترین جزو، اب اسلامک انفارمیشن ڈاکیومنٹیشن اینڈ سرٹیفیکیشن جی ایم بی ایچ (آئی آئی ڈی سی) کے ذریعہ تصدیق شدہ حلال ہے، یہ ایکریڈیشن تقریبا تمام اسلامی ممالک میں قبول کی جاتی ہے۔

ایروائن ، کیلیفورنیا، 25 اکتوبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– بیس سال سے زیادہ کے محفوظ اور موثر استعمال کے ساتھ بائیو سیل کولیجن®، طبی طور پر تحقیق شدہ  غذائی سپلیمنٹ مرکب ہے، جنہیں اب اسلامک انفارمیشن ڈاکیومنٹیشن اینڈ سرٹیفیکیشن جی ایم بی ایچ (آئی آئی ڈی سی) کی جانب سے تصدیق شدہ   حلال  تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ باوقار سرٹیفیکیشن تقریبا تمام اسلامی ممالک میں قبول کی جاتی ہے، جو   بایو سیل کولیجن® کی عالمی رسائی اور دستیابی کو وسعت دینے والے معیار میں سب سے سخت ہے۔

 دنیا کے 1.6 بلین مسلمانوں سمیت اعلیٰ معیار کی حلال تصدیق شدہ مصنوعات کے خواہشمند افراد کے لیے یہ سرٹیفیکیشن صارفین کو بائیو سیل کولیجن® میں شفافیت اور اعتماد فراہم کرتی ہے۔

بائیو سیل ٹیکنالوجی کے سی ای او محمد اسحاق نے کہا کہ حلال مصنوعات کی کیٹیگری میں اضافہ ہورہا ہے  اور زیادہ سے زیادہ صارفین آئی آئی ڈی سی حلال علامت کی تلاش میں ہیں کیونکہ یہ مصنوعات کی حفاظت اور صحت کے لیے وابستگی کی تصدیق کرتا ہے۔ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم ان لوگوں تک پہنچیں اور ان کی خدمت کریں جو حلال مصدقہ مصنوعات کی تلاش کرتے ہیں، اور بائیو سیل کولیجن® ان سخت معیارات پر پورا اترتا ہے۔

کولیجن اجزاء پیچیدہ ہیں اور فراہمی کی سطح پر اجزاء کے معیار کو نمایاں کرنے کے لئے مختلف طریقوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ بائیو سیل کولیجن® آئی آئی ڈی سی کے عالمی سطح پر مشہور معیار کے ذریعہ تسلیم شدہ حلال معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے اور پیداوار کے تمام پہلو اسلامی قانون کے مطابق جائز ہیں۔

بایوسیل کولیجن® سائنس کے حمایت یافتہ چند  غذائی سپلیمنٹ  مرکبات میں سے ایک ہے جو کنیکٹیو ٹشو کے جسمانی انحطاط اور ان کے ساختی طور پر ضروری مالیکیولز کی عمر سے متعلقہ نقصان کو دور کرتا ہے۔ سات انسانی کلینیکل ٹرائلز سمیت ایک دہائی سے زیادہ کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بائیو سیل کولیجن® عمر بڑھنے کی ظاہری علامات ، جیسے جھریاں ، باریک لکیریں اور کروز فیٹ کا واضح  طور پر مقابلہ کرسکتا ہے ، جبکہ صحت مند کنیکٹیو ٹشوز اور جوڑوں کے لئے اندرونی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ بائیوسیل کولیجن کے قدرتی طور پر پائے جانے والے ہائیڈرولائزڈ کولیجن ٹائپ دوم پیپٹائڈز ، کونڈروئٹین سلفیٹ ، اور ہائیلورونک ایسڈ کے انوکھے ہم آہنگی والے اجزاء کی ساخت کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے۔ یہ انوکھی ترکیب بائیو سیل کولیجن® کو دیگر کولیجن سپلیمنٹس سے الگ کرتی ہے۔

 محمداسحاق نے مزید کہا کہ اس نئی تفصیلات کے ساتھ، ہم مزید صارفین کی مدد کے منتظر ہیں جو زیادہ نوجوان نظر آنے والی جلد، فعال جوڑوں اور صحت مند کنیکٹیو ٹشو چاہتے ہیں کیونکہ وہ بائیوسیل کولیجن® کو اپنے روزانہ غذائی سپلیمنٹ اور غذائیت کے معمولات میں شامل کرتے ہیں۔

بائیوسیل کولیجن® ایک یکتا مصنوعہ کے طور پر یا دنیا بھر میں معروف غذائی سپلیمنٹ برانڈز سے سینکڑوں فارمیولیشنز میں ایک بنیادی جزو کے طور پر دستیاب ہے۔

آئی آئی ڈی سی حلال کھانوں اور خدمات کے لئے ایک آزاد اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معائنہ اور سرٹیفیکیشن سینٹر ہے ، جسے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ، متحدہ عرب امارات ، تھائی لینڈ کی مرکزی اسلامی کونسل ، جاکیم ملائیشیا اور ایچ اے کے، ترکی سمیت متعدد معروف تنظیموں نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔

مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی بائیوسیل ٹیکنالوجی وزٹ کریں۔ بائیوسیل ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹوز لاس ویگاس میں سپلائی سائڈ ویسٹ، بوتھ # 3657، اور پیرس میں صحت کے اجزاء، بوتھ نمبر 7.2 این 44 میں ہوں گے۔

بایوسیل کولیجن کے® بارے میں

بائیو سیل کولیجن® ایک طبی طور پر تجربہ شدہ برانڈڈ غذائی مرکب ہے جو فعال جوڑوں، جوان نظر آنے والی جلد، اور صحت مند کنیکٹیو ٹشوز کو فروغ دیتا ہے۔ بائیوسیل کولیجن® میں قدرتی طور پر پائے جانے والے ہائیڈرولائزڈ کولیجن ٹائپ ٹو پیپٹائڈز ، کونڈروئٹن سلفیٹ اور ہائیلورونک ایسڈ کی پیٹنٹ شدہ ساخت شامل ہے جو انتہائی جذب میٹرکس کی شکل میں ہے جو متعدد انسانی کلینیکل ٹرائلز کا موضوع رہا ہے ، جس میں حفاظت ، افادیت اور حیاتیاتی دستیابی پر ٹرائلز بھی شامل ہیں۔ بائیوسیل کولیجن® خود تصدیق شدہ جی آر اے ایس (عموماً حفاظت کے طور پر تسلیم شدہ) ہے۔ بائیو سیل کولیجن® غیر جی ایم او ہے اور گلوٹین ، سویا ، شیل فش ، مچھلی ، انڈے ، دودھ ، مونگ پھلی اور چینی سے پاک ہے۔ بائیو سیل کولیجن® خصوصی طور پر امریکہ اور جرمنی میں بنایا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے وزٹ کریں – www.BioCellCollagen.com 

بائیوسیل ٹیکنالوجی کے بارے میں

بائیوسیل ٹیکنالوجی ایک تحقیق، مصنوعات کی ترقی، برانڈنگ، اور مارکیٹنگ کمپنی ہے جو جدید، سائنس پر مبنی اجزاء تیار کرتی ہے جو غذائی سپلیمنٹس، فنکشنل فوڈز اور کاسمیٹکس میں استعمال ہوتی ہیں۔ کمپنی اپنے برانڈڈ مرکبات کو ان کی تیار شدہ مصنوعات میں استعمال کے لئے معروف صارف پیکیجڈ سامان کی کمپنیوں کو لائسنس دیتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں- www.BioCellTechnology.com

فوٹو: https://mma.prnewswire.com/media/1927521/BioCell___Halal_Combined_FINAL.jpg 

لوگو:  https://mma.prnewswire.com/media/1159802/BioCell_Collagen__Logo.jpg

 

Recent Posts