‫اپنے گلوبل ای ایس جی سفر کو بھرپور دوڑ میں شامل کرنے کے لئے ونٹیج نے سُپرکار بلونڈی کو پارٹنر بنالیا

سنگاپور، 8 جولائی، 2022/پی آرنیوزوائر/ — ایک بین الاقوامی کثیر اثاثہ بروکر، وینٹیج (Vantage)، نے بہت خوشی کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے عالمی ای ایس جی (ماحول، سماجی، اور گورننس) پروگرام کے افتتاح میں سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت الیگزینڈرا میری ‘ایلیکس’ ہرشی، جسے آن لائن سپر کار بلونڈی کے نام سے جانا جاتا ہے، کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔

دبئی میں مقیم، الیکس ایک اثر و رسوخ کی حامل مقبول خاتون ہے جو لگژری سپر کاروں پر اپنی ہلکی پھلکی ویڈیوز کے لیے بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے، اس کے سوشل میڈیا چینلز پر 75 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ اس ہفتے کے دوران، سمندر میں سمندری گھاس لگانے کے لیے، سارڈینیا کی ایکسٹریم ای کی بلیو کاربن سسٹین ایبیلٹی ریس کے اقدام میں حصہ لیتے ہوئے ، سارڈینیا، اٹلی میں وینٹیج میں شمولیت اختیار کریں گی۔Vantage x SupercarBlondie

یہ ونٹیج اور سُپر کار بلونڈی کے ای ایس جی اسپیس میں اوّلین تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ شراکت داری الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں جدت لانے، صنفی مساوات کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کو نمایاں کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لئے ونٹیج کے کارپوریٹ ای ایس جی سفر کے پیچھے اس کے اپنے ملازمیں کا جذبہ کارفرماتھا ۔ مختلف خطوں میں اس کے ملازمین اپنی مقامی کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ کام کرنے اور عطیات دینے سے لے کر فنڈ ریزنگ اور تعلیم تک، مقامی ای ایس جی پروجیکٹس کو برسوں سے نافذ کر رہے ہیں۔ ونٹیج کا عالمی ای ایس جی اقدام ان کوششوں کو باضابطہ بنائے گا، اضافی مدد اور ہم آہنگی فراہم کرے گا، اور اثرات میں اضافے کے لیے ٹیموں کو وسائل اور خیالات کا اشتراک کرنے کی اجازت دے گا۔

اس سے کمپنی کے فروری میں میک لارین ایم ایکس ایکسٹریم ای کو اسپانسر کرنے کے فیصلے کی تائید ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، کمپنی کئی دیگر ای ایس جی پروگرام بھی شروع کرے گی جس میں دنیا بھر میں خون کے عطیہ کی مہم، پناہ گزینوں کے لیے فنڈ ریزنگ، اور مالیاتی خواندگی کو بہتر بنانے اور مالی خود مختاری میں اضافے کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مفت مالیاتی تعلیم کے اقدامات کی معاونت کرنا شامل ہے۔

اس پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے، ونٹیج نے پانچ رہنما اصول تیار کیے ہیں، اور ایک ای ایس جی سفیر بھی مقرر کیا ہے، جو اس پروگرام کو مربوط کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام وسائل ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ اثرات کے حامل ہوں جن کے بارے میں لوگ زیادہ فکر کرتے ہیں۔

ونٹیج میں ای ایس جی کی سفیر صوفیہ اسٹارشیوسکا نے کہا، “ہمارے لیے، ای ایس جی محض ایک فریم ورک یا ایک موقع سے کہیں بڑھ کر ہے جس پر کمپنیاں اور سرمایہ کار جھپٹ سکتے ہیں۔ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مثبت انداز میں اس دنیا میں اپنا حصہ ڈالے جس میں ہم رہتے ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے ملازمین کو ای ایس جی پروجیکٹس میں حصہ ڈالنے کا موقع دے کر ای ایس جی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانا اور بالآخر ان کمیونٹیز کو لوٹانا ہے جن میں وہ رہتے ہیں۔”

ونٹیج کے چیف اسٹریٹیجی اینڈ ٹریڈنگ آفیسر، مارک ڈیسپلیئرز نے کہا، “ہم اپنے ای ایس جی سفر کے آغاز پر صوفیہ ، سپرکار بلونڈی، اور اپنے ملازمین کا تعاون حاصل ہونے پر بہت خوش ہیں۔ یہ واضح ہےکہ اپنے ارد گرد کی دنیا سے تعاون کرنا ایک ایسی چیز ہے جس کی ہمیں واقعی پرواہ ہے اور ای ایس جی پروگرام کا آغاز، الیکس کے ساتھ ہمارا تعاون، ان تمام کوششوں کو مستحکم کرنے اور شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس میں مرضی یقیناً شامل ہے۔ مسئلہ صرف منظم اور متحرک کرنے کاہے۔ یہ اقدامات صرف آغاز ہیں، اور ہم یہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں کہ یہ اجتماعی عمل کیا حاصل کر سکتا ہے۔”

ہمارے ای ایس جی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کیجئے: https://www.vantagemarkets.com/esg/

ونٹیج (Vantage) کے بارے میں:

ونٹیج (Vantage) ایک عالمی، کثیر اثاثہ بروکر ہے جو کلائنٹس کو فاریکس، کموڈٹیز، انڈیکس اور حصص پر سی ایف ڈیز کی تجارت کے لیے ایک برق رفتار اور طاقتور سروس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

مارکیٹ کے 10 سال سے زیادہ تجربے کے ساتھ، وینٹیج کے پاس اب دنیا بھر میں 30 سے زیادہ دفاتر میں 1,000 سے زیادہ ملازمین/اہلکار ہیں۔

ونٹیج صرف ایک بروکر سے زیادہ ہے۔ یہ ایک قابل اعتماد تجارتی ماحولیاتی نظام، ایک ایوارڈ یافتہ موبائل ٹریڈنگ ایپ، اور ایک تیز اور آسان تجارتی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو کلائنٹس کو تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل

https://www.vantagemarkets.com/app

بناتا ہے۔ ایپ اسٹور یا گوگل پلے پر وینٹیج ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔جب آپ trade smarter @vantage سے تجارت کریں تو مارکیٹ جیتنے کے مواقعوں سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے بااختیار بنیں۔

Recent Posts