‫امریکن ویو مشینز نے برازیل میں پرفیکٹ سویل®  ساؤ پاؤلو سرف کلب بنانے کا اعلان کردیا

سولانا بیچ، سی اے /ایکسس وائر/28ستمبر, 2022/ بوآ وزٹا ولیج میں نئے پرفیکٹ سویل® سرف پول کی کامیاب آزمائش اور مظاہرےکے بعد، جس کا اب سرف انڈسٹری کی طرف سے “دنیا کے بہترین ویو پُول” کے طور پر دعویٰ کیا جاتا ہے، AWM نے اعلان کیا ہے  کہ وہ ایک بار پھر JHSF کے ساتھ شراکت داری  کر رہے ہیں تاکہ ان کے جدید ترین پراجیکٹ، ساؤ پالو سرف کلب کو عالمی معیار کا سرف فراہم کیا جا سکے۔ بوآ وزٹا  ولیج  کی طرح، SPSC ویسا ہی  پرفیکٹ سویل® اعلی کارکردگی کی ویوز پیش کرے گا۔ یہ ایسٹیاڈا برج کے قریب واقع ہے اور خصوصی ریئل پارک ترقیات کا حصہ ہے، یہ ساؤ پالو شہر کا پہلا سرف کلب ہوگا۔اس ترقیات میں لگژری رہائشی ٹاورز اور 20 ہزار مربع میٹر کے چھوٹے ٹکڑے بھی شامل ہوں گے۔ رہائش گاہوں کو سرف کلب اور 25,000 مربع میٹر کے نجی ساحل تک رسائی حاصل ہوگی۔ ساؤ پالو سرف کلب کا ماسٹر پلان ساؤ پالو میں یقینی اعلیٰ ترین معیار کی زندگی اور اس کے اراکین کو کھیلوں پر مرکوز خصوصی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

ساؤ پاؤلو سرف کلب پر پرفیکٹ سویل®  کا افتتاح  2023  کے لئے متعین ہے

JHSF کے سی ای او، تھیاگو الونسو نے کہا، “JHSF اپنے خصوصی گاہکوں کو زندگی کا بہتر معیار فراہم کرنے کے لیے مسلسل نت نئے طریقوں پر عمل پیرا ہے، اور ساؤ پالو سرف کلب شہر کے مرکز میں ایک عالمی معیار کا سرف تجربہ ہے۔ ہمیں AWM کے ساتھ دوبارہ شانہ بشانہ کام کرنے پر بہت فخر ہے۔ ہماری ٹیم ساؤ پالو شہر کے لیے ایک اور دیرپا اور تمثیلی پروجیکٹ بنانے کے لیے پرجوش ہے۔”

AWM کے بانی اور صدر بروس میکفارلینڈ کہتے ہیں: ” JHSF کے بہترین لوگوں کے ساتھ  برازیل میں کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ہم برازیل کے لوگوں کام کے اخلاقی معیار اور سرفنگ کے لیے ان کے بِلاسبقت جذبے کی تعریف کرنے آئے ہیں۔ برازیل کے پپو برادرز  کو امریکہ  کے گائسل مین برادرز کے ساتھ پرفیکٹ سرف® سرف کرتے ہوئے دیکھنا انتہائی خوش کن تھا۔ بہترین سرف مقامات کے عالمی نیٹ ورک کے لیے ہمارا وژن بوآ وزٹا ولیج  اور ساؤ پاؤلو سرف کلب کے ذریعے AWM کے وسعت پزیر نیٹ ورک میں اہم مقامات کا اضافہ کر رہا ہے۔”

امریکن ویو مشینز کے بارے میں

امریکن ویو مشینز، انکارپوریٹڈ پرفیکٹ سویل® اور سرف اسٹریم® ویو ٹیکنالوجی کا موجد اور ڈویلپر ہے۔ AWM مستند مالیات اور جوش کے حامل سرفرز کے ساتھ عالمی معیار کے سرف کی سہولت والے کے مقامات تیار کرتا ہے۔ پرفیکٹ سویل ® اور سرف اسٹریم® مارکیٹ میں منفرد ہیں اور دنیا بھر میں 50 سے زیادہ پیٹنٹ کے ذریعے محفوظ کیے گئے ہیں۔ 2007 سے اب تک  دنیا بھر میں امریکن ویو مشینز کے مقامات پر 4,000,000 سے زیادہ سرف سیشنز کا لطف اٹھایا جا چکا ہے۔

JHSF کے بارے میں

JHSF پارٹیسیپکوز ایس اے برازیل میں قائم ایک ہولڈنگ کمپنی ہے جو رئیل اسٹیٹ کی صنعت میں مصروف عمل ہے۔ کمپنی اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے ترقیات، خرید اور فروخت کے ساتھ ساتھ رہائشی اور تجارتی املاک کے لیز کے کام ،شاپنگ سینٹرز کی تعمیر اور آپریشن اور انتظامی امور اور معاہدہ انتظام و انصرام خدمات کی فراہمی کے عمل میں شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے jhsf.com.br  کا دورہ کیجئے۔

رابطہ: جینا ٹمنسکی – info@americanwavemachines.com – (858) 755-1497

ماخذ: امریکن ویو مشینز، انکارپوریٹڈ

Recent Posts