الائٹ نے سوشل انوویٹر، جوزلین ویاٹ کا نئے سی ای او کے طور پر خیرمقدم کیا

ویاٹ نے نئے باب کا آغآز کرتے ہوئے عالمی فلاحی تنظیم کی قیادت سنبھال لی

منیپولیس، 23  ستمبر2021 /پی آر نیوزوائر/ — عالمی فلاحی تنظیم، الائٹ، جوسلین ویاٹ کو نیا  سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ویاٹ جو پچھلے 10برس سے IDEO.org  کی سی سی او کے طور پر کام کرتی رہی ہیں،اب باقاعدہ طور پر 15دسمبر 2021 کو آلائٹ کی قیادت سنبھالیں گی ،جہاں پر وہ دنیابھر میں 3500 سے زائد ٹیموں کی سربراہی کریں گی۔https://mma.prnewswire.com/media/1193251/Alight_Logo.jpg

بین الاقوامی سطح پر اسٹریٹجک ترقی میں ویاٹ کا وسیع تجربہ دراصل انسانوں پر مرکوز ہے اور اس کام کے ساتھ انکی ہم آہنگی ہے جو الائٹ 20 سے زائد ممالک میں ہر سال 3.5 ملین سے زائد مہاجرین اور بے گھر لوگوں کے لیے باوقار جگہیں اور انسانیت کےلیے موزوں سہولیات تخلیق کرنےکے لیے کرتا ہے۔

الائٹ کے بنیادی مقصد کے ساتھ جڑے ہوئے ، تنظیم کا سی ای او کےتلاش کا عمل دنیا بھر سے ٹیم کے ارکان کو سننے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے میں مصروف تھا جنہوں نے الائٹ کی تلاش کے فریم ورک کی تعمیر کے لیے اپنی رائے اور بصیرت کا حصہ ڈالا۔ کئی مہینوں کے محتاط غور و فکر اور درجنوں انتہائی اہل امیدواران کے ساتھ بات چیت کے بعد ، ویاٹ، تنظیم کے لیے ہرفن مولا اور موزوں رہنما کے طور پر ابھریں۔

الائٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرمورین ریڈ کا کہناتھا’’ کہ ہم ایسے ایک تخلیقی حکمت عملی تیار کرنے والی  اور بین الاقوامی این جی او کمیونٹی کی انتہائی معزز رکن کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہیں۔‘‘ان کا مزید کہناتھا ’’ ایک ہمدرد اور تجربہ کار عالمی رہنما  کے طور پر، جوسلین، الائٹ اور اس کے مشن کو بڑی حد تک سمجھتی ہیں کہ وہ بے گھر لوگوں کے لیے اور ان کے ساتھ ایک بامعنی زندگی کی تعمیر کرے ، اور ہر اس شخص میں ترقی کو بڑھائیں جس کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ وہ ہماری تنظیم کی رہنما کے طور پر ہماری کاوشوں میں شامل ہوئیں۔‘‘

ویاٹ IDEO.orgکی شریک بانی اور سی ای او کے موجودہ عہدے سے آلائٹ میں تشریف لائی ہیں،جو ایک عالمی ڈیزائن اسٹوڈیو ہے جو این جی اوز کے ساتھ شراکت داری کرکے مصنوعات اور خدمات کو ڈیزائن کرتا ہے جو ایک زیادہ منصفانہ اور جامع دنیا بناتی ہے۔ وہاں انہوں نے اپنے دورمیں، ڈی ایف آئی ڈی (برطانیہ کا محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی) ، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ، پی ایس آئی (سابقہ ​​پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل) ، اور الائٹ سمیت بہت سی دوسری تنظیموں کے ساتھ دنیا بھر میں تعاون کی قیادت کی،جس میں آلائٹ بھی شامل تھا۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران، ویاٹ نے الائٹ کے کچھ انتہائی مؤثر اور اہم اقدامات کی تشکیل میں مدد کی ، جیسے: آئی ایم اے سٹار مہم ، اسیلی ، کوجا کوجا ، دی کلر موومنٹ ، اِن آور ہینڈز ، اور بیکمنگ الائٹ۔

آنے والی سی ای او ویاٹ  کا کہنا تھا’’ دنیا بھر میں 82 ملین مہاجرین اور بے گھر لوگوں کے ہوتے ہوئے ، برادریوں کے ساتھ نئے حل بنانے کا موقع پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے ، الائٹ کوشش کرتا ہے کہ اسٹیٹس کو، پر دوبارہ غور کریں ، اور تنظیم کے اندر متنوع اور مختلف آوازوں کو شامل کرکے دنیا کے بے گھر ہونے کی داستان کو تبدیل کرنے میں مدد کریں۔”

ویاٹ کی پہلی ترجیحات میں سے ایک،الائٹ اور اس سے وابستہ تنظیموں کے عالمی مشاورتی  دورے کا آغاز کرنا ہے، اس ارادے کے ساتھ کہ وہ ہراس شخص کو میز پر مدعو کریں گی جس کے ساتھ گفتگو ہوسکے،اس کی بات سنی جائے اور ملکر سیکھا جائے۔

الائٹ کے بد لاوٗ لانےکے کام اورانکی خدمت کرنے والے  لوگوں کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں: www.wearealight.org.

الائٹ کے بارے میں

الائٹ کو 1978 میں اس کے بانی نیل بال نے قائم کیا ، الائٹ ، جو پہلے امریکی پناہ گزین کمیٹی کے نام سے جانا جاتا تھا ، سالانہ 20 سے زائد ممالک میں 3.5 ملین سے زائد لوگوں کو صحت عامہ ، صاف پانی ، پناہ گاہ ، تحفظ اور معاشی مواقع فراہم کرتا ہے۔ الائٹ بے گھر افراد کی ناقابل یقین تخلیقی صلاحیت ، استعداداور آسانی پر یقین رکھتا ہے اور ان کی انسانیت کو اجاگر کرنےکا کام کرتی ہے، جو کام پہلے ہی زبردست طریقے سے ہورہاہے اور مزید کام کرنے کے امکانات ہیں۔ ایک دہائی کے اثرانگیز کام کی کامیابی کو مناتے ہوئے 2020 میں، الائٹ نے مسلسل دسویں سال چیریٹی نیویگیٹر کی طرف سے زبردست 4 اسٹارریٹنگ حاصل کی ہے۔

لوگو:  https://mma.prnewswire.com/media/1193251/Alight_Logo.jpg

 

 

Recent Posts