اثراء نے درعیہ اسلامک آرٹس بینالی میں سلطنت سعودی عربیہ کے ثقافتی ورثے کے بارے میں جاننے اور سیکھنے کے نئے طریقے پیش کیے

 اسلامک آرٹس کی افتتاحی تقریب میں سینٹر نے کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنایا

دہران، سعودی عرب، 25 جنوری 2023/پی آرنیوزوائر/– کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثراء) نے درعیہ بینالی فاؤنڈیشن کے اسلامک آرٹس کے افتتاحی ایڈیشن میں علم کی تلاش اور سائنسی دریافت کا انعقاد کیا۔ یہ سینٹر 23 اپریل 2023 تک جدہ میں بینالی میں منعقد ہونے والے ثقافت اور اسلامی تہذیب کے درمیان ربط کا ازسرنو جائزہ لینے کے لئے ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر اختیار کرتا ہے۔

Ithra displays 15 pieces of art and artefacts under title of “A Journey of Understanding” at the inaugural Diriyah Islamic Arts Biennale in Jeddah, Saudi Arabia

اثراء وہ جگہ ہے جہاں تخیل کو تقویت ملتی ہے، خیالات جنم لیتے ہیں، علم کا اشتراک ہوتا ہے اور ثقافت کا جشن منایا جاتا ہے۔ یہ تمام عناصر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں آرٹ نمائش،  تعلیمی پیشکش اور مکہ سے یثرب تک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہجرت پر تحقیق پر مبنی دستاویزی فلم کا ورلڈ پریمیئر شامل ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش پا پر پہلی بار بینالی میں عوامی سطح پر نمائش کی جائے گی۔ بینالی  میں اس موضوع پر دنیا کے معروف ماہرین میں سے ایک ڈاکٹر عبداللہ القادی نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نقش پا کی دوبارہ تجدید کی ہے۔ یہ اثراء کی ہجرہ نمائش پر مبنی ہے، جس کا مقصد اس واقعہ کے بارے میں لوگوں کے علم کو بڑھانا ہے جس میں اسلام کو ایک اہم مذہب کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو ایک عظیم تہذیب کو جنم دے گا۔

اثراء کی نمائش، اسلامی بصری ثقافت کے ازسرنو جائزے پر مبنی ہے جس میں حاضرین کی تحقیق کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ سعودی معاشرے کی پذیرائی، علم اور اس شعبے کے بارے میں پیشگی تصورات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ اس میں ثقافتی طور پر اہم جز شامل ہیں جن میں ایک تاریخی کسوا (کعبہ کے دروازے کا پردہ)، قدیم قرآن اور مخطوطات اور دیگر نوادرات شامل ہیں۔ یہ نمائش ویڈیوز اور دو وی آر مشاہدات سے مالا مال ہے جو زائرین کو دنیا کی دو مشہور مساجد کی اندرونی معلومات پیش کرتے ہیں۔

اثراء اکیڈمی تخلیق کاروں اور آرٹ کے شوقین افراد کو ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرنے کے لئے ورکشاپس اور ماسٹر کلاسز کا ایک سلسلہ پیش کرتی ہے – آرٹسٹ پورٹ فولیو: اپنے کام کو ظاہر کرنے کی حکمت عملی؛ آرٹ کو دیکھنے کا فن؛ اور روایتی اسلامی روشنی۔

اثراء میوزیم کی سربراہ فرح ابوشولیح نے کہا کہ “اثراء میوزیم میں ہم ثقافتی تجسس میں اضافہ کرتے ہیں، علم کی تلاش کو فروغ دیتے ہیں، اور خیالات، تخیل اور جدت طرازی کی طاقت کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم بینالی میں مملکت کے ثقافتی ورثے کو حاصل کرنے اور ظاہر کرنے کے لئے جدت طرازی کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اہم تاریخی نوادرات اور منفرد اشیاء کی ایک رینج کو اس انداز میں پیش کرتے ہیں جن سے وہ عالمی سامعین کو متاثر کریں گے، کیونکہ ہمارا کثیر الجہتی نقطہ نظر اسلامی آرٹ کے بارے میں سامعین کی تفہیم کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے وزٹ کریں: www.ithra.com
اثراء کی میڈیا کے کےلئے وزٹ کریں: https://bit.ly/3D4yo6c

تصویر:https://mma.prnewswire.com/media/1989267/Ithra_At_Islamic_biennale.jpg

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1670808/Ithra_Logo.jpg

Ithra Logo

 

Recent Posts